کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ صفرالمظفر1439ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس 20اکتوبر 2017ء جمعۃ المبارک کو بعد نمازِ عصر دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا، چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے 0300-9285203 ,0321-2484604 , (021)99261404 , 99261403 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔