ڈی جی رینجرز ہاکی کپ کا رواں ماہ انعقاد ہوگا

October 20, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز کپ کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 28 اکتوبر سے 12 نومبر تک کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی ۔ کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین کے مطابق ایونٹ میں کراچی کے چھ ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے علاوہ رینجرز الیون بھی حصہ لے گی، فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی،جبکہ مین آف دی میچ دی میچز اور مین آف دی ٹور نامنٹ کو بھی نقد ایوارڈ دئیے جائیں گے۔