کڈنی سنٹر، شعبہ ایمرجنسی کو 24 گھنٹے کیلئے فعال کردیا گیا

October 20, 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر) کڈنی سنٹر میں شعبہ ایمرجنسی کو 24 گھنٹے کے لئے فعال کردیا گیا ہے ، سنٹرمیں2 ماڈل آپریشن تھیٹرز کا کام بھی 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ انہیں بھی جلد فعال کردیا جائے گا ،شعبہ ایمرجنسی کے مریضوں کے لئے 3 ڈائیلسز مشین بھی فعال کردی گئی ہیں ،کڈنی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے ۔