ووٹر لسٹوں میں بوگس ناموں کا اندراج عروج پر ہے،اے کیوایم

October 20, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے رہنمااحسام الدین خان نے کہا ہے کہ اگر اگلا الیکشن پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق ہوگا تو اس کامطلب ہے کہ انتخابی دھاندلی کی روک تھام ناممکن ہے اور اگلے سے اگلا الیکشن بھی دھاندلی زدہ ہوگا جس سے موروثی وخاندانی سیاستدان اپنی مرضی سے بنی ہوئی حلقہ بندیوں پر لوٹی ہوئی رقم سے منتخب ہوتے رہیںگے انہوں نے مشترکہ مفادات کونسل کے اعلیٰ حکام اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے اکثر حلقہ بندیاں بعض سیاسی مفادپرستوں نے اپنی اپنی خواہشات کے مطابق تشکیل دی ہیں اوران حلقہ بندیوں کے اصل ووٹرز کےساتھ ساتھ جعلی اندراج بھی اکثریت سے ہوا ہے انہوںنے کہاکہ ووٹر لسٹوں میں بوگس ناموں کا اندراج بھی عروج پر ہے جس سے ووٹرلسٹ کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بھی تیار کئے جاتے ہیں اور موروثی خاندان نسل در نسل الیکشن میں دھاندلی کرکے ایوانوں کے مزے لوٹتے رہے ہیں انہوںنے کہاکہ بوگس ووٹر لسٹوں کی درستگی کیلئے قانونی چارہ جوئی کی جائے۔