ڈینگی سے خاتون سمیت مزید 2افراد جاں بحق،اموات 58 ہوگئیں

October 20, 2017

پشاور(نمائند ہ جنگ)خیبرپختونخوا میں ڈینگی بخار میں مبتلا خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید481 افراد میں مرض کی تشخیص کی گئی ہے ،اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 58 ہوگئی۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور ناصرباغ سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ آفیہ بی بی کو17 اکتوبر کو کویت ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھاجہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گئیں، اسی طرح ڈینگی بخار کا شکار ساول ڈھیر مردان کارہائشی 36سالہ لال بادشاہ ولد کرم خان بھی مردان میڈیکل کپلیکس میں جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 58ہوگئی،صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 1873 مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں ڈینگی سے 481 متاثرہ پائے گئے۔