پٹوار یوں کوریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کر نیکی ہدایت

October 20, 2017

پشاور(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض شیرپائو نے پٹواریوں کو عوام کی سہولت کیلئے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے سمیت روزنامچہ رجسٹر اور دیگر ریکارڈ مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ اےڈی سی فیاض خان شیر پا ئو نےڈسٹرکٹ قانون گو محمد دائود خان کے ہمراہ پٹوار حلقہ لڑمہ، ناصر پور ، چمکنی، ترناب، رشیدہ اورٹکڑہ ون کا دورہ کیا۔ انھوں نے پٹوار خانوں میں پٹواریوں کی حاضری اور دیگر ریکارڈ چیک کیا ، انہوں نے پٹواریوں کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کو پہلی ترجیح میں حل کیا جا ئے اور ان کی ریکارڈ تک رسائی اور انہیں نقول کی فراہمی کو آسان بنایا جا ئے ۔ انہوں نے کہاکہ پٹواری اپنے حلقوں میں سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور روزنامچہ رجسٹر سمیت تمام ریکارڈ کو مکمل رکھیں ،انہوں نےکہا کہ عوام شکایت کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کو تحریری درخواست دیں ضرور کارروائی کی جا ئے گی۔