ہائپر مال بیکری کا منیجر صفائی کی ابتر صورتحال پر گرفتار

October 20, 2017

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ہائپر مال بیکری کے منیجر کو صفائی کی ابتر صورتحال پر گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین خان نے رنگ روڈ پر واقع ہائپر مال کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران ہا ئپر مال کے اندر بیکری کے کچن میں صفائی کی حالت بہت خراب تھی اور سرکاری نرخ نامہ بھی موجود نہیں تھا جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منیجر کو گرفتار کر لیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے تہکال کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے دکانوں سے باہر سامان رکھنے اور گرانفروشی پر 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔