آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات

May 04, 2024

باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔