ریسکیو عملے نے کھائی میں گر نے والی بھینس کونکال لیا

October 20, 2017

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اٹک آئل ریفائنری گرائونڈ کے قریب کھائی میں گر نے والی بھینس کوریسکیوعملے نے بحفاظت باہرنکال لیا، ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح ایکبھینس اٹک آئل ریفائنری گرائونڈ کے قریب اچانک ایک گہری جگہگر گئی جسے اس کے مالک نے باہرنکالنے کی کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہ ملی جس پرریسکیوسٹاف کومددکے لئے بلایاگیا۔ ریسکیو1122کے عملےنے موقع پر پہنچ کر بھینس کوکافی کوششوں کے بعد کھائی سے باہر نکال لیا۔