خان کی آخری قسط آج نشر کی جائے گی

October 20, 2017

جاندار اداکاری، دلکش عکاسی، خوبصورت منظر سےسجی تہلکہ خیز سیریل ”خان“ کی آخری قسط آج رات 9 بجےجیو ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

دہشت ، وحشت، سفاکیت ، غم اور خوشی کے آنسوؤ ں کےساتھ، تجسس و اضطراب اور گرجتے برستے ڈائیلاگز ، شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور مقبول اداکاراؤں سے سجا ڈرامہ سیریل ”خان“ اپنے پر کشش جملوں کے ذریعے لوگوں کے دِلوں پر راج کرتا رہا۔

سیریل کے مرکزی کردار نعمان اعجاز کے پاورفُل ڈائیلا گز نے بھی خوب دھوم مچائی اور طویل عرصے تک عوام کو اپنا گرویدہ بنایا۔ عتیقہ اوڈھو بھی سیریل کا حصہ بنیں، شائستہ لودھی نے بھی منفرد اداکاری کے جلوے دکھائے۔

اِس کے علاوہ اعجاز اسلم نے بھی اپنی پرفارمنس سے ڈرامے میں جان ڈال دی تھی۔ نعمان مسعود، اسد ملک، صبا حمیدو دیگر نے بھی ”خان“ کو اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے یادگار بنایا۔

سید عاطف علی نے اس ڈرامے کو بہت شاندار انداز میں تحریر کیا ، علی فیضان نے مہارت سے ہدایت کاری کی اور یہ خوبصورت پیشکش بابرجاوید کی تھی۔

ڈرامہ سیریل ”خان“ کی آخری قسط شب9 بجے نشر کی جائے گی۔