اداروں کیخلاف محاذ آرائی سے گریز کیا جائے، اراکین پنجاب اسمبلی

October 20, 2017

اراکین اسمبلی پنجاب نے تجویز دی ہے کہ اداروں کے خلاف محاذ آرائی کی پالیسی سے گریز کیا جائے۔

پنجاب کے اراکین اسمبلی نے مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرنےکی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں قرارداد میں اداروں کے خلاف محاذ آرائی نہ کر نے کی منظوری لی جائےگی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے نوازشریف سے منظوری لینے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔