سیول میں رنگا رنگ فیشن ویک جاری

October 20, 2017

جنوبی کوریامیں رنگا رنگ سیول فیشن ویک جاری ہے جس میں کئی ممالک کے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

5 دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں سال 2018کے موسم گرما اور بہارکی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران مردوں اور خواتین کے جدید ڈیزائنز زیب تن کیے ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیرتے نظر آرہے ہیں ۔

17اکتوبرسے شروع ہونے والا یہ ایونٹ5روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد21اکتوبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔