عامر خان کی ’ دیوالی پارٹی‘ میں متعددبولی وڈ فنکاروں کی شرکت

October 21, 2017

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار عامر خان کی جانب سے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دوستوں ،رشتے داروں اور عزیزو اقارب سمیت بولی وڈ کے کئی فنکار شرکت کے لئے پہنچے اور خوب لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔اس موقع پر شاہ رخ خان،گوری خان،کرینہ، سیف،سنجے دت اور ان کے بیوی،رتیش دیشمک ،زائرہ وسیم،دپیکا پاڈوکون،کرن جوہر،کترینہ کیف،رنبیر کپوراور فلم انڈسڑی کے کئی بڑے فنکاراس پارٹی میں شرکت کے لئے پہنچے اور تقریب کو چار چاند لگادئیے۔واضح رہے عامر خان کی نئی فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ سینما گھروں میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے جسے دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کر رہی ہے۔