شاہ رخ خان اور رنبیر کپور نے دیوالی کے موقع پر خوب دھمال ڈالا

October 21, 2017

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے فنکار ایک جگہ جمع ہوجائیں تو اپنی نٹ کھٹ شرارتوں اور شاندار پرفارمنسس کے باعث تقریب کو چار چاند لگادیتے ہیں۔


ایسا ہی منظر دیکھا گیا دیوالی کے موقع پر جب دیوالی پارٹی میں شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کے ڈانس نے نا صرف تقریب میں دھمال ڈال دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچادی ہے۔

جی ہاں ۔۔ دیوالی پارٹی میں شاہ رخ خان سمیت کئی فلمی ستاروں نے شرکت کی جہاں شاہ ر خ خان اور رنبیر کپور نے مشہور بالی ووڈ گانے 'بولے چوڑیاں پر رقص کرکے سماں باندھ دیا۔

یہ دلچسپ ویڈیو جہاں سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہی ہے وہیں شائقین بھی اسے دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔