نجم سیٹھی نے سرفراز سے سٹے باز کے رابطے کی تصدیق کردی

October 21, 2017

مبینہ اسپاٹ فکسرز کا قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے رابطے پر پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا ، نجم سیٹھی نے سٹے باز کے رابطے کی تصدیق کردی ۔

پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے اس حوالے سے کہا کہ ایک کھلاڑی سے سٹے باز نے رابطہ کیا تھا جس پر کھلاڑی نے فوری طور پر پی سی بی حکام کو آگا ہ کردیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی حکام کو بھی اس بارے میں بتادیا ہے ،مل کر تحقیقات کررہے ہیں ،اس بارے میں مزید تبصرہ نہیں کریں گے ۔