بھارت میں آرتی اتارتی مسلمان خواتین کیخلاف فتویٰ جاری

October 22, 2017

بھارت میں آرتی اتارتی مسلمان خواتین کی تصویر سامنے آنے پر دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ جاری کر دیا۔

دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ دیا ہے کہ اگر کوئی اللہ کے سوا کسی دیوی دیوتا کی عبادت کرتا ہو تو وہ مسلمان نہیں رہتا۔

دارالعلوم دیوبند نے یہ فتویٰ وراناسی میں دیوالی کے موقع پر مسلمان خواتین کی ہندو مذہبی انداز میں دیوی کی آرتی اتارتی تصویر سامنے آنے پر دیا ہے۔