خیر پور، دکان میں نقب زنی کی واردات کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

October 23, 2017

خیرپور (بیورو رپورٹ) تحصیل فیض گنج کے حسین پاتو ٹاؤن کے شاہی بازار میں ایک تاجر کی دکان میں نقب، نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔ شاہی بازار کے دکانداروں کا بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق تحصیل فیض گنج کے حسین پاتو ٹاؤن کے شاہی بازا ر میں نامعلوم چور ایک تاجر ممتاز علی بھٹی کی دکان میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر گئے۔ متاثر دکاندار کے مطابق چور ان کی دکان سے 50سولر پلٹیس اورتین لاکھ روپے مالیت کا دکان کا سامان چوری کر کے لے گئے۔ حسین پاتو ٹاؤن کے شاہی بازار کے دکانداروں نے بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین چور گر وہوں کو گرفتار کرو،علاقے میں بدامنی کا خاتمہ کرو اور دیگر نعرے لگا رہے تھے۔ دریں اثنا پولیس کے مطابق دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔