امریکہ…

October 23, 2017

نیو یارک کی کولمبیا یونیورسٹی دنیا بھر میں مشہور ہے۔
مجھے وہاں مدعو کیا گیا تھا۔
کل میں نے انٹرنیشنل ریلیشنز کے طلبا کو لیکچر دیا۔
کلاس میں ایک با اثر امریکی تھنک ٹینک کے ارکان بھی موجود تھے۔
میری تقریر کے بعد سوال جواب کا سیشن ہوا۔
ایک طالب علم نے پوچھا،
’’امریکا میں آپ کو سب سے اچھا کیا لگا؟‘‘
میں نے جواب دیا،
’’امریکی شہری دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔‘‘
تھنک ٹینک کے ایک رکن نے دریافت کیا،
’’اور سب سے برا؟‘‘
میں نے کہا،
’’امریکی حکومت دوسروں کے معاملات میں مداخلت سے باز نہیں آتی۔‘‘