آسٹریلیا میں کینگرو زنے اکھاڑے کا ماحول بنا دیا

October 23, 2017

عموما آسٹریلیا میں پائے جانے والے کینگرو اپنی دھن میں مگن اچھلتے کو دتے ہی نظر آتے ہیں لیکن اس ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ لڑنے جھگڑنے میں صرف خونخوار جانور ہی مہارت نہیں رکھتے بلکہ یہ کینگرو بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دو دیو ہیکل کینگروں نے اکھاڑے کا ماحول بناکر ایک دوسرے کے ساتھ کْشتی کی اور لڑائی کے دوران لاتوں اور مکوں کا بھی بھرپور استعما ل کیا۔

کسی ماہر پہلوان کی طرح ایک دوسرے کی پٹائی کر تے ان کینگروں کوویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بن گئی ہے جسے دیکھ کرلاکھوں شائقین محظوظ ہوچکے ہیں۔