ہانگ کانگ میں بھی’راج پنک ‘کی نمائش

October 24, 2017

سنہری چمک سے آنکھوں کو خیرہ کرتے دنیا کے سب سے بڑے ہیرے دی راج پنک کو ہانگ کانگ میں بھی نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

سینتیس قیراط سے زیادہ وزنی جگمگاتے ہیرے کی اگلے ماہ نیلامی ہوگی، راج پنک کے 3 کروڑ ڈالر تک نیلام ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل لندن میں بھی دنیا کے سب سے بڑے گلابی ہیرے کی نمائش کی گئی تھی۔ ہیرے کے دلکش ڈیزائن نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

واضح رہے یہ قیمتی ہیرآکشن ہاؤس کے تحت اگلے ماہ 15نومبر کو نیلام کیا جائے گا۔