حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنے نہیں آئی، مولانا فضل الرحمان

May 04, 2024

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنےنہیں آئی، 9 مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہوگا۔

ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، ایک قانونی، دوسرا سیاسی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں، تحریک انصاف سے با مقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔