گندم انکوائری کمیٹی میں نگراں وزیراعظم کو طلب نہیں کیا گیا، سیکریٹری وفاقی کابینہ

May 04, 2024

سیکریٹری وفاقی کابینہ کامران علی افضل کا کہنا ہے کہ گندم انکوائری کمیٹی میں نگراں وزیراعظم کو طلب نہیں کیا گیا، نہ محسن نقوی کو طلب کیا گیا۔

اپنے بیان میں کامران علی افضل نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کو طلب کیے جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

کامران علی افضل نے کہا کہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہا ہوں، میری انکوائری سے متعلق غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں۔