کونسلر راجہ محمد اسلم خان سے تعزیت

October 24, 2017

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن کے ایگزیکٹو کونسلرراجہ محمد اسلم خان جو اپنے والد لوٹن میں مقیم فکوش کوٹلی کی ممتاز بزرگ شخصیت راجہ محمد صدیق خان کے جسد خاکی کو کوٹلی کے آبائی علاقہ میں تدفین کے لئے لے گئے تھے وہ بدھ کے روز لوٹن برطانیہ واپس پہنچ گئے ہیں اور ان سے کمیونٹی کی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کی شب برادر محمد ریاض، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر ونگ کے چیئرمین سید حسین شہید سرور، لیبر کے پارٹی کے بشارت راجہ، قوم پرست کشمیری آصف مسعود چوہدری اور متعدد دیگر نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔