بی جے پی میں شمولیت کیلئے ایک کروڑ کی پیشکش ہوئی، بھارتی پٹیدار برادری کے رہنما کا دعویٰ

October 24, 2017

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی پٹیدار برادری کے سینئر رہنما نریندرپٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی)میں شامل ہونے کے لئے ان کو ایک کروڑ کی پیشکش کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی رات ہندوستانی سیا ست میں اسوقت ڈرا مائی موڑ آیا جب شمالی گجرات سے تعلق رکھنے والی پٹیدار برادری کے سینئر رہنما نریندر پٹیل نےدعویٰ کیا کہ انہیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے ایک کروڑ کی پیشکش ہوئی، رات گئے احمدآباد میں ایک پریس کا نفرنس کے دوران نریندر پٹیل نے 10لاکھ ما لیت کے 500کے نوٹوں کے بنڈل میڈیا کو دکھائے اور دعویٰ کیا کہ یہ وہ ایڈوانس ہے جو انہوں نے بی جے پی کی طرف وصول کیا۔انہوں نے کہا کہ ورون انہیں گاندھی نگر میں بی جے پی کے شری کمالام آفس میں لے گئے جہاں جیتوبھائی واگھان اورکچھ دوسرے وزراء سے انکا تعارف کرایا اور پھرایک کمرے میں لے کر گئے جہاں انہیں ٹو کن کے طور پر10لاکھ کیش جو کہ ایک بیگ میں تھا دیا اور وعدہ کیا کہ با قی کے 90لا کھ کل ایک پارٹی فنکشن جس میں مجھے شرکت کرنا تھی کے بعد دیے جا ئیں گے۔ پریس کانفرنس میں نریندرپٹیل کا کہنا تھا کہ ان کو یہ رقم نہیں چا ہئے ،وہ سیا سی کامیا بی حا صل کرنے نہیں آئے بلکہ انکا مقصدپٹیدار برادری کی فلا ح و بہبود ہے۔