شیخ رشید احمد کیخلاف دائر ایک ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت 16نومبر تک ملتوی

October 24, 2017

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کے خلاف دائر ایک ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت 16نومبر تک ملتوی کردی، مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے شیخ رشید احمد کے خلاف یہ دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس میں ان کا الزام ہے کہ شیخ رشید مختلف اوقات میں جلسے جلوسوں اور ٹی وی پروگراموں میں نازیبا زبان استعال کرتے ہوئے انہیں منشیات فروش اور طرح طرح کے الزام عائد کئے ہیں، گزشتہ روز حنیف عباسی کے وکیل پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔