فرانس کی سڑکوں پر خون آشام بلاؤں کا بسیرا

October 24, 2017

فرانس میں ہیلووین کی مناسبت سے سالانہ زومبی واک منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں افراد زندہ لاشوں کا خونخوار روپ دھارے سڑکوں پر نکل آئے۔

اس دلچسپ فیسٹیول میں ملک بھر سے سینکڑوں لوگ زومبی واک میں شریک ہونے کے لئے نامور شاہراہ پر جمع ہوئے اورمارچ کی ابتداء کرتے ہوئے شہر کی مختلف سڑکوں پر پھیل گئے۔

ہر سال منعقد کئے جانے والی اس واک میں جہاں بڑے خطرناک اور ڈراؤنے روپ دھارکر واک کرتے نظر آئے وہیں بچے بھی اس فیسٹیول میں شریک ہوکر خوب لطف اندوز ہوئے۔

زومبی واک نامی اس سالانہ ریلی میں سیکڑوں افراد نے حصّہ لیاجواپنے ملبو سات اورحلیوں سے چڑیل او ر بلاؤں کی ما نند ہی لگ رہے تھے۔