عجیب الخلقت کیڑے نے دہشت پھیلادی

October 24, 2017

انڈونیشیا میں پائے جانے والے عجیب الخلقت کیڑے نے دہشت پھیلادی۔

گینڈک نامی شخص نے تتلی سے مشابہہ عجیب الخلقت کیڑے کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔

ایشیا اور آسٹریلیا میں پائے جانے والے اس کیڑے کی وڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دہشت زدہ ہوگئے جبکہ ایک شخص کا کہنا تھا ’’اگر میں اسے دیکھوں تو گھر کو آگ لگادوں‘‘۔