پیرس: پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئےسیمینار

October 25, 2017

پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے فروغ اور انہیں مختصر عرصے میں ہنرسکھانے کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے پیرس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے ناصر عباس تارڑ نے بتایا کہ یہ اسکول ان خواتین اور بچیوں کےلئے ہیں جو اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکیں۔

سیمینار سے راجہ علی اصغر چوہدری نعیم، راجہ ظہیر، صاحبزادہ عتیق الرحمن، چوہدری شہباز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اس کام کو وقت کی اہم ضرورت قر ار دیا۔

جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے حاضرین نے اس مشن اور کاوش کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ وہ اس اس مشن کو آگے بڑھانے کےلئے ناصر عباس تارڑ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

سیمینار کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو آگاہ ہی دینا اور اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں عام لوگوں کی طرح مدد دی جائے گی۔