ننھا بلڈوگ آئینہ دیکھ کر چونک گیا

October 26, 2017

زندگی اس وقت یقیناً الجھ کر رہ جائے جب آپ کو یہ نہ معلوم ہو کہ آئینہ کیا ہے۔

اب اس ننھے سے انگلش بلڈوگ کو ہی دیکھ لیجئے جس نے پہلی بار آئینہ دیکھا تو چونک کر رہ گیا اور بار بار خود کو آئینے میں دیکھنے لگا۔

پہلے تو ننھا بلڈوگ آئینے کے قریب آیا اور جونہی آئینے سے اس کا چہرہ ٹکرایا وہ ڈر کر پیچھے ہٹ گیا اور پھر مڑ مڑ کر آئینے میں خود کو دیکھنے لگا۔

اس ننھے سے بلڈوگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جارہی ہے۔