سندھ کا تاج محل

October 28, 2017

سندھ کا تاج محل بدین کے علاقے کھڈارو میں صاحب محل کی شکل میں دیکھا جاسکتا ھے۔

ضلع بدین میں واقع صاحب محل فن تعمیر کا شاہکار ہی نہیں محبت کی حسین نشانی بھی ہے، مقامی نواب کی جانب سے اپنی بیوی کے نام پر تعمیر اس محل کو سندھ کا تاج محل بھی کہا جاتا ہے ۔

بدین کےقصبے کڈھڑومیں تعمیر صاحب محل قدیم طرز تعمیر کا وہ شاہکار ہے جو آج کے دور جدید میں بھی مثالی ہے، مقامی نواب میر خدابخش تالپور نے تاج محل سے متاثر ہو کر اپنی چہیتی بیوی صاحبہ کے نام پر محبت کی یہ یادگار تعمیر کرائی تھی جو آج بھی قائم ہے۔

اس 3منزلہ محل کی تعمیر 1947 میں مکمل ہوئی محل میں لکڑی ،شیشے کے فرشی ٹائلز اورسنگ مرمر کا استعمال فن تعمیر کا نمونہ ہیں اور 6گنبد خوبصورتی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جبکہ سوئمنگ پول کے آثار فن تعمیر کا شاہکار ہیں۔

یہ خوبصورت عمارت سندھ بھر میں آج بھی محبت کی علامت کے طور پر مشہور ہے ۔