دلہا دلہن کی فرمائش پر ہیلی کاپٹر میں بارات لے آیا

November 17, 2017

بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہا نے دلہنیا کی انوکھی فرمائش پوری کردی،جے پور کا شاہ رخ خان ہیلی کاپٹر میں دلہنیا کو لینے آیا، انتظامیہ نے بھی اسے خوب پروٹوکو ل دیا۔

شادی ایک ایسا موقع ہے جسے ہر کوئی یادگار بنانا چاہتا ہے اور اس بھارتی جوڑے نے بھی ایسا ہی کچھ انوکھا کرکے ان خوشگوار لمحات کو یادگار بنا لیا ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دلہا اپنی دلہنیا کی فرمائش پوری کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر پر بارات لے آیا۔

جے پور کا شاہ رخ خان ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر ہاپور شہر میں اپنی دلہنیا کو لینے پہنچا تواسے ریاست کی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور پروٹوکول دیا گیا۔

دلہا کے ہیلی کاپٹر کیلئے شادی کی جگہ سے قریب ایک پارک میں گراؤنڈ میں خصوصی طور پر ہیلی پیڈ لگایا گیا جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتظامات کیے گئے تھے۔

شادی کی رسومات کے بعد شاہ رخ خان اپنی دلہنیا تنظیم کو ہیلی کاپٹر میں ہی بٹھا کر گھر لے آیا۔