کراچی: عائشہ منزل پل پر آئل ٹینکر فٹ پاتھ پرچڑھ گیا

November 17, 2017

کراچی کی شارع پاکستان پر عائشہ منزل پل سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکرحادثے کا شکار ہوکر فٹ پاتھ پرچڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق شارع پاکستان پر عائشہ منزل پل سے اترتے ہوئے تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔

حادثے کے باعث آئل ٹینکر کے ٹینک سے ڈیزل لیک ہوکر سڑک پر بہہ گیا، جس سے شارع پاکستان پر ٹریفک کی روانی جزوی متاثر ہوئی ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کرآئل ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، آئل ٹینکر کیماڑی سے تیل کی سپلائی لےکر شکار پور جا رہا تھا۔