وسیم اختر ، خواجہ اظہار سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

November 18, 2017

کراچی میں پانی کی بندش کےخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران میئر کراچی وسیم اختر، ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن، محفوظ یار خان پرفرد جرم عائد کرد ی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے فاروق ستار،خالد مقبول صدیقی سمیت 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیاتاہم جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دہشت گردوں کوپناہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہوئی، جس میں عامرخان اور منہاج قاضی پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی ، دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے4 دسمبر کو گواہوں کو طلب کرلیا ہےجبکہ عدالت نے ‏مفرور ملزمان رئیس مما،عمران نیازی، اعجازنیازی اورنعیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔