وزیرِ اعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداوار دیکھے، انوار الحق کاکڑ

May 04, 2024

فائل فوٹو

سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہوزیرِ اعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداوار دیکھے۔

سوشل میڈیا شو ٹاک شاک میںانٹرویو دیتے ہوئےانوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 4 ملین میٹرک ٹن گندم کی کمی تھی، صرف 3.4 ملین میٹرک ٹن درآمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، وہ وزیرِ اعظم آفس کا احترام کرتے ہیں۔

سابق نگراں وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اُن کی ریٹائرمنٹ کے بعد رابطہ ہوا تھا، موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے صرف ایک بار رابطہ ہوا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خفیہ ادارے عدالت کو جوابدہ نہیں ہیں، خفیہ ادارے صرف وزیرِ اعظم اور وزارت دفاع کو جوابدہ ہیں۔