تربت: دہشت گردی کا شکار 5افراد کی میتیں کراچی سے لاہور منتقل

November 19, 2017

تربت میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 5افراد کی میتیں کراچی سے لاہور پہنچا دی گئیں جہاں سے انہیں بذریعہ سڑک آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق تربت میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پانچوں دوستوں کا تعلق گجرات سے ہے۔

اہل خانہ کے مطابق پانچوں دوست 20 روز پہلے گھر سے نکلے تھے اور 18 روز پہلے گھروالوں کو فون کر کے بتایا کہ وہ ایجنٹ کے ذریعے جرمنی جارہے ہیں۔