سعودی عرب دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے ،ایران

November 19, 2017

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران نہیں سعودی عرب دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ایران نہیں سعودی عرب خود ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ یمن میں جنگ، قطر کا بائیکاٹ اور لبنان کشیدگی کا ذمہ دارسعودی عرب ہی ہے۔

چند روز قبل سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نےکہا تھاکہ بہت ہوچکا ،خطے میں ایرانی مداخلت مزید برداشت نہیں کریں گے حزب اللہ سے نمٹنے کےلئے اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے۔