سیاسی مخالفین نے معاشرتی نظام کو بھی آلودہ کردیا،علی اکبر گجر

November 20, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین نے جمہوریت کے ساتھ ساتھ معاشرتی نظام کو بھی آلودہ کردیا ،پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کے لئے مسلم لیگ(ن) کی صورت میں عوام کے پاس واحد آپشن ہے،خیبر پختونخوا کو ڈینگی اور سندھ کو ڈاکوؤں سے نجات دلانا مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا نیا ہدف ہے،موقع پرستوں کی اقتدار کے لئے بے چینی جمہوری نظام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، نئی حلقہ بندیوں اور ختم نبوت کے بل کی منطوری جمہویت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔