انڈر16 ہاکی چیمپئن شپ شروع

November 20, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی انڈر16 ہاکی چیمپئن شپ اتوار سے خیر پور میں شروع ہوگئی۔ پہلے میچ میں پنجاب گرین نے بلوچستان گرین کو 4-2جبکہ پنجاب وائٹ نے سندھ وائٹ کو 4۔ 0سے ہرا دیا ۔افتتاح سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کیا۔