اظہر علی گھٹنے کی تکلیف سے مکمل نجات نہ پا سکے

November 20, 2017

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی گھٹنے کی تکلیف سے مکمل نجات نہ پا سکے ۔ اظہر علی نے انگلینڈ میں فٹنس کی بحالی کے لیے انگلینڈ میں چار ہفتے کے پروگرام میں حصہ لیا تھا ۔

اظہر علی سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہونے کے بعد فٹنس بحالی کے لئے اظہر علی انگلینڈ چلے گئے تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کے گھٹنے کی تکلیف مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکی ہے ۔ وہ پہلے سے کچھ بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن تکلیف سے نجات نہیں پا سکے ۔

اظہر علی اپنی رپورٹس کے ساتھ پی سی بی کے میڈیکل پینل سے مشاورت کریں گے اور اس کے بعد ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کریں گے ۔ اظہر علی فٹنس کی بحالی کا پروگرام مکمل کرنے کے بعد آج شب وطن واپس پہنچیں گے ۔