پاکستانی فلم ارتھ ٹو کا پہلا گانا ریلیز

November 21, 2017

پاکستانی سپر اسٹار شان شاہد اور اداکارہ حمائمہ ملک کی فلم ’ ارتھ ٹو کا پہلا گانا ’’سنواردے خدایا‘‘ ریلیز کردیاگیا۔

اداکار شان شاہد فلم ارتھ ٹوکے ذریعے طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ شائقین سمیت شوبز سے وابستہ تمام افراد کو فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلرکو بھی شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا تاہم اب شان نے اپنی فلم کا پہلا گانا ’’سنواردے خدایا‘‘ریلیز کیا ہے جس نے آتے ہی دھوم مچادی ہے۔

’’سنوار دے خدایا‘‘ کو پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہےجبکہ اس کی موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

فلم میں اداکار شان کے علاوہ حمائمہ ملک، محب مرزا اور عظمیٰ حسن مرکزی کردارادا کریں گے۔

فلم رواں ماہ 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔