بھارت : انتہا پسند تنظیم کا مسلمان اداکاروں پرایک اور وار

November 21, 2017

انتہا پسند تنظیم نے مسلمان اداکاروں پر ایک اور وار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عامر خان اور سیف علی خان دونوں لو جہاد نامی مشن پر کام کر رہے ہیں۔

بھارتی ہندو انتہاپسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کا کہنا ہے کہ اسی مشن کے تحت سیف نے کرینہ کپور اور عامر خان نے کرن رائے سے شادی کی ہے۔

انتہاپسند تنظیم کا کہنا ہے کہ لو جہاد کے تحت ہندو لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر مسلمان بنایا جاتا ہے اور بھارتی کلچر تباہ کر دیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا پر بھی انتہاپسند تنظیم کے الزامات پر تنقید کی جارہی ہے اور اسے بدترین پروفائلنگ آف مسلمز قرار دیا جا رہا ہے۔