سعد حریری واپس لبنان پہنچ گئے

November 22, 2017

لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعدحریری اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔

سعد حریری نے 4نومبر کو سعودی عرب میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، وہ استعفیٰ دینے کے 3ہفتے بعد لبنان واپس پہنچے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق سعد حریری آج لبنان کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

لبنان کے صدر نے سعدحریری کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا ۔

ان کے آج لبنان کی جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے کا بھی امکان ہے۔