نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا، مریم اورنگزیب

November 22, 2017

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف جھوٹے الزامات پر بھی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، جبکہ ابھی تک ان کےخلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اس لیےعدالت میں پیش ہورہےہیں کہ ملک میں آئین وقانون کی پاسداری ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت میں اس لیےبھی آرہے ہیں کہ جھوٹے اور ڈاکو لوگ بھی پیش ہوں۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کےخلاف افواہیں اڑائی جارہی تھی وہ بھی ختم ہوگئی، تاہم اب افواہیں اڑانےوالوں کو جواب مل گیاکہ مسلم لیگ ن ایک گھر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کو بھی جواب مل گیا کہ قائد نواز شریف کے نیچے سب متحد ہیں۔