نواز شریف نظرئیےکا مطلب نہیں سمجھتے، بلاول

November 23, 2017

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ نواز شریف نظرئیےکا مطلب بھی نہیں جانتے، وہ ذاتی مسائل ایک طرف رکھ پاکستان اور جمہوریت کا سوچیں، نواز شریف اور وزیراعظم سے ملاقات کا کوئی موڈ نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات لاہور میں شادی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پارلیمانی معاملات پر بات چیت کےلیے ہماری پارلیمانی لیڈرشپ سے مل لےتاہم ہمارا خود ملنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف نظریاتی نہیں مفادپرست ہیں اور سویلین بالادستی پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن جمہوری ملک بننا ہے تو امریکہ یا انڈیا کا نہیں اپنا سوچنا ہوگا، عسکریت پسندوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔

اسحاق ڈار سے متعلق بلاول کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنے چیک پر دستخط نہیں کر سکتا وہ پاکستان کےچیک پر کیا دستخط کرے گا۔