یورپ، ایران کے میزائل سسٹم کو زیربحث نہ لائے، پاسداران انقلاب

November 26, 2017

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں بات کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

جنرل سلامی نے ایک ایرانی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دفاعی میزائلوں کی رینج محدود ہے اور خطرات کے پیش نظر ہم میزائلوں کی رینج میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

اگر یورپی ممالک نے ہمارے میزائل سسٹم کے بارے میں اپنی روش نہ بدلی تو ہم اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

جنرل سلامی نے عراق اور شام میں داعش کے خاتمہ کو اسلامی محاذ کی بہت بڑی فتح اور امریکا کی سرپرستی میں محاذ کی ذلت آمیز شکست قراردیا۔