چین : سائیکل سوار بس کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا

November 29, 2017

یوں تو آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت سنی ہی ہوگی لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ چین میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک سائیکل سوار دیوہیکل بس کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا۔

یہ مناظر چین میں دیکھے گئے جب ایک سائیکل سوار نوجوان سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک سے گزرنے کی کوشش کر رہاتھا کہ اچانک منہ کے بل گر پڑا اور مخالف سمت سے آتی دیوہیکل بس کے نیچے اُس کا سر آنے سے بال بال بچا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادۃ سائیکل سوار کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس میں نوجوان خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان سے بچ گیا ۔