سومنات کے دورے میں راہول نےخودکوغیر ہندوظاہر کیا،بی جے پی

November 29, 2017

بھارت کے ہندووٴں میں سومنات کی جنگ شروع ہوگئی ہے اور بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس کے ہونے والے صدر راہول گاندھی نے سومنات کے دورے کے دوران خود کو رجسٹر میں ہندو نہیں لکھا۔

وزیر اعظم مودی تو راہول گاندھی کے نانا تک پہنچ گئے انہوں نے ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ جواہر لال نہرو سومنات کے مندر کی تعمیر نو کے خلاف تھے لیکن سردار پٹیل نے یہ مندر تعمیر کرایا ۔

آج راہول گاندھی نے سومنات کا دورہ کیا تو بی جے پی نے ہنگامہ مچا دیا اور کہا کہ راہول کی نیت خراب ہے دوسری جانب کانگریس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنی توپوں کا رخ وزیر اعظم مودی کی طرف کردیا اور ایک دوسرا رجسٹر پیش کیا جس میں بہت سوں کے نام نان ہندو کے طور پر لکھے ہوئے ہیں۔

مودی نے راہول گاندھی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ راہول کو تاریخ کا کوئی علم نہیں ہے واضح رہے کہ سومنات کے مندرپر محمود غزنوی نے سترہ حملے کیے تھے۔ بھارت میں سومنات اور دوارکا دو بڑی تیرتھ گاہیں ہیں ان میں کاشی اور ہمالہ بھی شامل ہیں ۔

بی جے پی کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ راہول گاندھی نے مذہب کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور وہ جس طرح دیوتاؤں کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے تھے وہ مصنوعی پن ہے ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی جھوٹ بول رہی ہے اور راہول نے اپنے نام کے آگے شیو بھگت لکھا تھا ۔