سڑک پرگہرے اور چوڑے گڑھے نے ایک گاڑی کو نگل لیا

November 30, 2017

امریکی ریاست نیو ہمپشائر کے شہر مانچسٹر میں سڑک پر کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا گڑھا پڑگیا جس نے ایک گاڑی کو نگل لیا۔

مصروف سڑک پر اچانک گہراگڑھا پڑ جانے سے ایک کار گڑھے میں جاگری جس کے باعث کارمیں موجود افرادمعمولی زخمی ہوئے جنہیں بروقت باہر نکال لیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائی کے بعد گاڑی کو نکال لیا گیا ہے اور سڑک کو مرمتی کام مکمل ہونے تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔