لندن میں ڈاکٹر عاصم کی آج سرجری متوقع

December 08, 2017

لندن میں ڈاکٹروں نے ڈاکٹر عاصم حسین کو اسپتال میں ہی رہنےکا مشورہ دیں دیا، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین آج لندن کے اسپتال میں بایوپسی کروائیں گے۔

سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی برطانیہ کےاسپتال میں سرجری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی تھی، عدالت نے مزید کہا کہ مکمل صحت یابی کے بعد حکومت کو ڈاکٹر عاصم کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار ہے۔