مقبوضہ بیت المقدس امریکی فیصلے پر روس اور چین ڈٹ گئے

December 08, 2017

مقبوضہ بیت المقدس کےخلاف امریکی اقدام پر روس اور چین ڈٹ گئے، چین نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی مخالفت کردی ہے اور کہا مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت مانتے ہیں۔

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے امریکی فیصلے پر اظہار تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں ممکنہ امن عمل میں روکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن نے اپنا سفارتخانہ تل ابیب میں ہی رکھنے کا اعلان کردیا ہےتاہم بھارت نے امریکی فیصلے کے حوالے سے کوئی واضح اور دو ٹوک مؤقف دینے سے گریز کیا، جبکہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔